Social

پیپلزپارٹی 18ویں ترمیم ختم کرنے کا خوف پھیلارہی جبکہ ن لیگ مکمل کرے گی،سیکرٹری جنرل ن لیگ احسن اقبال

لاہور (نیوزڈیسک) سیکرٹری جنرل ن لیگ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی 18ویں ترمیم ختم کرنے کا خوف پھیلارہی جبکہ ن لیگ مکمل کرے گی، بلدیاتی حکومت کی مضبوطی کیلئے 18ویں ترمیم پر عملدرآمد کرائیں گے، ن لیگ نے لاہور کی طرح پورے پاکستان کی شکل بدلی، کیا پیپلزپارٹی کہہ سکتی ہے کہ کراچی کی طرح پورے ملک کو بنائیں گے، سیکرٹری جنرل ن لیگ احسن اقبال اور صدرن لیگ پنجاب رانا ثناء اللہ میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔
احسن اقبال نے کہا کہ ن لیگ انتخابات کیلئے سنجیدہ کوششیں کرچکی ہے، نوازشریف کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، پاکستان کو درپیش چیلنجز کا حل مستحکم منتخب حکومت ہے۔ دانیال عزیز نے جوالزامات مجھ پر لگائے مجھے نہیں پتا ان کا کیا مسئلہ ہے، لگتا ہے یہ ان کی ذاتی بات ہے، وہ شاید میرا نام لے کر کسی اور کو سنانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی 18ویں ترمیم سے متعلق خوف پھیلانا چاہتی ہے ، 18ویں ترمیم کو مسلم لیگ ن مکمل کرے گی، ہمارا پروگرا م18ویں ترمیم کو منطقی انجام تک پہنچانے کا ہے، 18ویں ترمیم کی اصل روح پر عملدرآمد کرائیں گے، بلدیاتی حکومت کی مضبوطی کیلئے 18ویں ترمیم کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، 18ویں ترمیم کے ذریعے اختیارات اور وسائل صوبوں کو ملے اب نچلی سطح تک پہنچائیں گے، سیاسی جماعتیں جب 2024کے انتخابات میں اتریں گی تو پی ٹی آئی خیبرپختونخواہ میں 10سال حکومت کرچکی ہے، پی ٹی آئی سندھ میں 15سال حکومت کرچکی ہے، ن لیگ پنجاب میں 10سال لگا چکی ہے، اس کے بعد عثمان بزدار کے ذریعے ن لیگ کی کارکردگی کو گرہن لگانے کی کوشش کی گئی۔

ن لیگ کہہ سکتی ہے کہ جس طرح لاہور اور پاکستان کی شکل نکالی ہے، اسی طرح پورے پاکستان کی نکالیں گے، کیا پی ٹی آئی کہہ سکتی ہے جیسی شکل پشاور کی نکالی ویسی پورے پاکستان کی نکالیں گے، کیا پیپلزپارٹی یہ کہہ سکتی ہے کہ جیسا کراچی کو بنایا ویسا پورے ملک کو بنائیں، رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی پنجاب میں مسلم لیگ ن مخالف ووٹ حاصل کرنا چاہتی ہے،وہ ن لیگ کے خلاف بات کرکے ہی مخالف ووٹ لے سکتی ہے، اوئے توئے کا کلچر جس سے پچھلے پانچ سال میں پی ٹی آئی جمہوریت اور پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، ہم سمجھتے ہیں پیپلزپارٹی جمہوری روایات اور اقدار کو مدنظر رکھے گی۔
اگر بلاول بھٹو سمجھتے ہیں کہ ن لیگ پر تنقید سے ووٹ ملیں گے تو پورا زور لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ جن حلقوں میں مسلم لیگ ن کا نظریاتی قربانی دینے والا ورکر موجود ہے اور وہ الیکشن جیتنے کی صلاحیت رکھتا ہے وہاں پارٹی کے پاس کوئی الیکٹیبلز کا آپشن زیرغور نہیں ۔پارٹی رہنماء کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کی بات نہیں بلکہ مسئلہ یہ ہے کہ جہاں پارٹی سمجھتی ہے کہ وضاحت طلب کی جانی چاہیئے تو اس لئے جاری کیا گیا ہے، احسن اقبال نے دانیال عزیز کو بے معنی بات کا جواب دے دیا ہے۔ پی ڈی ایم کوئی انتخابی اتحاد نہیں تھا بلکہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے تمام جماعتیں اکٹھی ہوئی تھیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv