Social

غیر جانبدارانہ الیکشن میں عوام کی طاقت سے منتخب حکومت ہی عوام کے مسائل حل کر سکتی ہے‘راجہ پرویزاشرف

لاہور (نیوزڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ غیر جانبدارانہ الیکشن میں عوام کی طاقت سے منتخب حکومت ہی عوام کے مسائل حل کر سکتی ہے ،ہمیں الیکشن کے انعقاد میں کوئی ابہام نہیں لہٰذا غیر ذمہ دارانہ بیان کسی صورت نہیں آنے چاہئیں ،تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلئینگ فیلڈ دینا ہو گی،اگر کسی کو زبردستی روکا جا رہا ہے تو وہ عدالتوں میں جائے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹرل سیکرٹریٹ لاہور میں ’’پارلیمان،جمہوریت اور سیاست‘‘کے موضوع پر سیمینار کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ا س موقع پر حسن مرتضی،رانا فاروق سعید،ثمینہ گھرکی،رانا جواد،اسلم گل،رانا جمیل منج،نرگس خان،ڈاکٹر خیام حفیظ،علامہ یوسف اعوان سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ حکومت میں آ کر قوم کی خدمت کی ہے،الیکشن کے سوا کوئی چارہ کار نہیں،ہمیں الیکشن کے انعقاد میں کوئی ابہام نہیں، الیکشن کمیشن ،سپریم کورٹ میں انتخابات کی تاریخ دے چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اسلام آباد میں آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی منائی تھی۔ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ غیر جانبدارانہ الیکشن میں عوام کی طاقت سے منتخب حکومت عوام کے مسائل حل کر سکتی ہے ،پاکستان ہم سب کا ہے کسی ایک جماعت کا نہیں،غیر ذمہ دارانہ بیان کسی صورت نہیں آنے چاہئیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن اور دیگر اداروں کو متنازعہ بنائیں گے تو کس کی خدمت کریں گے ، یہ واحد ملک ہے جہاں نگراں حکومت ہے،آئین پاکستان نے الیکشن کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کو دی ہے۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلئینگ فیلڈ دینا ہو گی۔الیکشن کمیشن سے درخواست کرونگا کہ کسی طرف سے بھی لیول پلئینگ فیلڈ کی بات پر توجہ دیں۔پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپنے ووٹرز پر بھروسہ کیا ہے۔صاف شفاف الیکشن کرانا نگراں حکومت کا کام ہے،مجھے الیکشن میں کوئی ابہام نہیں، 8فروری کو الیکشن منعقد ہونے چاہئیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بشیر میمن کا بیان خود دیکھا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ مجھے کہا گیا کہاں پر کیسز بنا،بطور سیاسی کارکن کہتا ہوں کہ (ن) لیگ کی طرف سے اشاروں کنایوں میں باتیں کی جاتی ہیں،مناسب نہیں۔
پی ٹی آئی کو انتخابی سرگرمیوں کی اجازت نہ دینے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو زبردستی روکا جا رہا ہے وہ عدالتوں میں جائے۔سندھ کی بنیاد پر پیپلز پارٹی کو پنجاب میں کمزور کرنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ایک جماعت خود کو کمزور کیسے کر سکتی ہے،یہ پروپیگنڈہ ہے،الیکشن پرتمام جماعتیں اکٹھی ہونی چاہئیں اور بہتر امیدوار منتخب کروائیں۔
جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کیا کہ پیپلز پارٹی آئین کا تحفظ کریگی۔18ویں ترمیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریگی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے آئین کے محافظ کو دعوت دی ہے۔(ن) لیگ کا نام لیے بغیر انہوں نے کہا کہ ہمارا مشورہ ہے ووٹ سے عزت کرائیں، آئین کی پامالی نہ کریں،کیا وہ اب بذریعہ معاہدہ آنے والے ہیں،پیپلز پارٹی ملک میں مزدوروں کا تحفظ چاہتی ہے۔پریس کانفرنس کے بعد پارٹی جیالے وقاص منشا پرنس کی طرف سے راجہ پرویز اشرف کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا ۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv