Social

شیر افضل مروت کی گرفتاری، پی ٹی آئی دعوے کی تردید،کے پی پولیس

پشاور (نیوزڈیسک) کے پی پولیس نے شیر افضل مروت کی گرفتاری کے پی ٹی آئی کے دعوے کی تردید کر دی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل مالاکنڈ کا کہنا ہے کہ شیر افضل مروت کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے کیے گئے ایک ٹوئٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت کو چکدرہ سے اغوا کیا گیا ہے۔
تحریک انصاف نے کہا کہ شیر افضل مروت باجوڑ کنونشن میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔


تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ غیر قانونی گرفتاریوں اور اغوا کے معاملے کا جلد نوٹس لیا جائے۔ واضح رہے کہ شیر افضل مروت ان دنوں خیبرپختونخواہ میں تحریک انصاف کے عوامی اجتماعات کروانے کیلئے کوشاں تھے۔ گزشتہ دنوں پشاور میں تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن کے انعقاد کے بعد شیر افضل مروت نے متعدد شہروں میں تحریک انصاف کے جلسوں کے انعقاد کا اعلان کیا تھا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv