Social

جہانگیر ترین اور عون چوہدری کی شہباز شریف کی رہائشگاہ آمد، سیٹیں ایڈجسٹمنٹ کی ڈیمانڈ کر دی

لاہور(نیوزڈیسک) آئندہ انتخابات کی تیاریاں سے متعلق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدین کی دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات اور رابطے جاری جاری ہیں۔ استحکام پاکستان پارٹی کے قائد جہانگیر ترین اور عون چوہدری کی شہباز شریف کی رہائش ماڈل ٹاؤن آمد ہوئی ہے۔ لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں پارٹیوں کے رہنماؤں کی ملاقات 45 منٹ تک جاری رہی۔
آئندہ انتخابات کے حوالے سے دونوں رہنماؤں میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ جہانگیر ترین کی جانب سے پنجاب اور لاہور سمیت قومی اسمبلی کی 15 سے زائد اور پنجاب کی 25 سے زائد سیٹ پر ایڈجسٹمنٹ کی ڈیمانڈ کر دی گئی۔مسلم لیگ ن کی جانب سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ مسلم لیگ ن کے قائد اور کور کمیٹی کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف چوہدری شجاعت حسین سے ملنے اور ان کی صحت کے بارے میں دریافت کرنے 2 دہائیوں بعد سربراہ ق لیگ کی رہائشگاہ پہنچے، جہاں چوہدری شجاعت حسین نے محمد نواز شریف، شہباز شریف اور پارٹی رہنماؤں کو خوش آمدید کہا اور ان کا خیر مقدم کیا، پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف ارگنائزر مریم نواز شریف، رانا ثنا اللہ خاں، سردار ایاز صادق، سینٹر اعظم نذیر تارڑ اور مریم اورنگزیب پر مشتمل وفد بھی نواز شریف کے ہمراہ سربراہ ق لیگ کی رہائشگاہ پہنچا۔
بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ق کی طرف سے سابق وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، چوہدری وجاہت حسین، چوہدری شافع حسین اور چوہدری سالک حسین بھی اس موقع پر موجود تھے، پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر جعفر خان مندوخیل اور دیگر پارٹی رہنما بھی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کے لیے گئے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv