Social

سابق آرمی چیف جنرل باجوہ کو مدت ملازمت میں توسیع کی پیشکش کی تھی،سابق وزیر دفاع پرویز خٹک

پشاور(نیوزڈیسک) سربراہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹرین پرویز خٹک نے اعتراف کیا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل باجوہ کو مدت ملازمت میں توسیع کی پیشکش کی تھی۔ انہوں نے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم نے جنرل باجوہ کو توسیع کی پیشکش کی اس وقت تک دیر ہوچکی تھی اور پانی سر سے اونچا ہوچکا تھا۔
جنرل باجوہ کو غیرمعینہ مدت تک کی توسیع کی پیشکش کی بات درست نہیں۔ نوشہرہ سے اپنے رشتے داروں کو پارٹی ٹکٹ دینے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ جو بھی سیٹ جیت سکتا ہے اس کو ٹکٹ دیں گے، چاہے وہ ان کےگھر سے ہو۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ عمران خان ان سے وزارت داخلہ کا وعدہ کرکے مکرگئے، وہ جھوٹے شخص ہیں، صدر پاکستان بننےکی بھی پیشکش کی گئی جسے انہوں نے ٹھکرا دیا۔

قبل ازیں پشاور میں ایک تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹرین پرویزخٹک نے کہا کہ الیکشن میں جہاں میں ہوں گا وہاں جیت ہماری ہوگی، پرویزخٹک کا صفایا کوئی نہیں کرسکتا، نوشہرہ کے سات نشستوں کو جیت دیکھ کر دکھائوں گا۔ پرویزخٹک کاکہنا تھا کہ پارٹی رجسٹرڈ ہوگئی ہے، جلد منشور لوگوں کے سامنے رکھ دیں گے، روزانہ کی بنیاد پر لوگ پی ٹی آئی پی میں شامل ہورہے ہیں ،دیگر جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چیت جاری ہے۔
انتخابات نزدیک ہیں پارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے دن رات محنت کررہے ہیں، تمام سیاسی قائدین کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، کئی قائدین سے ملاقاتیں بھی کی ہیں اضلاع کی سطح پر انتخابی اتحاد کرینگے، منشور تیار ہوچکا ہے جکد ہی اعلان کرینگے، الیکشن کمیشن میں پارٹی کی رجسٹریشن کی وجہ سے مصروف تھے، نوشہرہ سے پرویز خٹک کا صفایا کرنا اتنا آسان نہیں، ہماری محنت اور جدوجہد ہے جو کوئی ختم نہیں کرسکتا، پی ٹی ائی کو چیلنج کرتا ہوں کہ نوشہرہ کی تمام نشستیں جیت کر دکھائیں گے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv