Social

سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی، سماعت کل تک ملتوی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) سائفر کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی، سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی، جہاں سائفر کیس میں آج سربراہ پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد نہیں ہوسکی اور سائفر کیس کی سماعت کل 13 دسمبر تک ملتوی کردی گئی جب کہ آج کی سماعت کے دوران عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے وکلاء نے تین درخواستیں عدالت میں جمع کروائیں۔
پی ٹی آئی سربراہ کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سربراہ پی ٹی آئی پر ابھی تک فرد جرم عائد نہیں ہو سکی، سائفر کیس میں سماعت کے لیے آج مخصوص افراد کو اندر داخل کیا گیا، میڈیا کے دوستوں کو اجازت ہونے کے باوجود اوپن ٹرائل میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی، میڈیا کے مخصوص افراد کو جج سے 50 فٹ کے فاصلے پر بیٹھایا گیا، ہم اس قسم کے اوپن ٹرائل کو مسترد کرتے ہیں، ہم نے اوپن ٹرائل کے حوالے سے درخواست دے دی ہے، سائفر ٹرائل پہلے بھی جلد بازی میں کیا گیا جس پر ساری کاروائی کالعدم ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ فیملیز کے لوگوں کو 45 منٹ تک روکا گیا، جج کے پیچھے 15 سے 20 پولیس اہلکار موجود تھے، جج نے نوٹس لیا کہ میں نے ایسا کوئی حکم نہیں دیا تو یہ پولیس اہلکار کیوں کھڑے ہیں؟ جج قانون کو فالو نہیں کرنا چاہتے، پہلے کی غلطیاں دوبارہ دہرائی جارہی ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژنل بینچ کے فیصلے کے بعد اس ٹرائل کا آغاز کیا جانا چاہیئے تھا، یہاں ٹرائل سپیڈ سے اور ہائیکورٹ میں سلو چل رہا ہے، عمران خان کے حوالے سے دی گئی درخواست کو ابھی تک نہیں سنا گیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv