Social

ملک بھر میں جمادی الثانی 1445ہجری کا چاند نظر آگیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزارت مذہبی امور نے ملک بھر میں جمادی الثانی کا چاند نظر آنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا ابوالخبیر آزاد کی زیرصدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے مدینہ منورہ سے اجلاس میں شریک ہوئے اور دعا کروائی۔

اجلاس میں ڈی جی وزارت مذہبی امور سید مشاہد حسین خالد، محکمہ موسمیات، سپارکو، وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ رویت ہلال کمیٹی کو ملک بھر سے جمادی الثانی کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں، جس بناء پر ملک بھر میں جمادی الثانی 1445 کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا، وزارت مذہبی امور کے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اسلام آباد، پشاور، ملتان، اور دیگر علاقوں میں جمادی الثانی کا چاند نظرآنے کی مصدقہ شہادتیں موصول ہوئیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جمادی الثانی 1445 ہجری کل 15 دسمبر بروز جمعہ کو ہو گی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv