Social

سپریم کورٹ نے آراوز، ڈی آراوز سے متعلق لاہورہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا ۔ سپریم کورٹ کا حکم

اسلام آباد (نیوزڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی ٹی آئی رہنماء عمیر نیازی کو توہین عدالت کی کاروائی کیلئے وضاحت دینے کیلئے نوٹس جاری کردیا، بظاہر عمیر نیاز ی نے جمہوری عمل میں رکاوٹ ڈالی، عمیر نیازی کہتے ہیں وہ بیرسٹر ہیں تو انہیں سپریم کورٹ کے احکامات کا علم ہونا چاہیے تھا، عمیر نیازی جواب دیں کیوں نہ توہین عدالت کی کاروائی کی جائے؟ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا، جس پر چیف جسٹس سپریم کورٹ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے پٹیشن کی سماعت کی، تین رکنی بنچ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ، جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس منصور علی شاہ شامل ہیں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ جسٹس اعجاز الاحسن تین رکنی بنچ کا حصہ نہیں بنے۔

جس پر جسٹس منصور علی شاہ کو سینئر جج ہونے پر گھر سے بلایا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی، سماعت مکمل ہونے پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے آرڈر لکھوایا کہ آرٹیکل 204کے تحت سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین کی گئی، الیکشن کمیشن کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے وجہ سے الیکشن شیڈول جاری نہیں کرسکے،الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اگر لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رہا تو شیڈول جاری نہیں کرسکیں گے۔

صدر اور الیکشن ، تمام فریقین کے کہنے پر8فروری کی تاریخ مقرر کی تھی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جج نے فیصلہ دے کر اپنے حدود سے تجاوز کیا،13دسمبر کو حکم جاری کیا گیا، سنگل جج کے حکم سے پورے ملک میں الیکشن کمیشن کا عمل رک گیا ہے۔کسی کو جمہوریت ڈی ریل کرنے کی اجازت نہیں لیکن ایک شخص نے کوشش کی۔سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماء عمیر نیازی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا،بظاہر عمیر نیاز ی نے جمہوری عمل میں رکاوٹ ڈالی، عمیر نیازی کہتے ہیں وہ بیرسٹر ہیں تو انہیں سپریم کورٹ کے احکامات کا علم ہونا چاہیے تھا، عمیر نیازی جواب دیں کیوں نہ توہین عدالت کی کاروائی کی جائے؟ سپریم کورٹ نے آراوز ، ڈی آراوز سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا اور حکم دیا کہ لاہور ہائیکورٹ مزید کاروائی نہیں کرے گی،سپریم کوررٹ نے درخواست کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے، سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن آج ہی انتخابی شیڈول جاری کرے، الیکشن کمیشن آراوز ، ڈی آراوز کی ٹریننگ روکنے کا نوٹیفکیشن بھی واپس لے۔
الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داریاں جاری رکھے۔ اس سے قبل سماعت کے دوران سیکرٹری الیکشن کمیشن نے روسٹرم پر پٹیشن کا متن پڑھ کرسنایا، الیکشن کمیشن نے اپنی پٹیشن میں لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔ چیف جسٹس نے وکیل الیکشن کمیشن سے سوال کیا کہ اتنی کیا جلدی ہوگئی؟ جس پر وکیل الیکشن کمیشن سجیل سواتی نے کہا کہ الیکشن شیڈول جاری کرنے میں وقت بہت کم ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے 8 فروری کو الیکشن کرانے ہیں؟جس پر وکیل الیکشن کمیشن نے جواب میں کہا کہ الیکشن کمیشن کی کوشش ہے کہ الیکشن کرادیئے جائیں۔ جس پر جسٹس سردار طارق مسعود نے کہا کہ کوشش کیوں ؟ آپ نے الیکشن کرانے ہیں۔چیف جسٹس نے سوال کیا کہ عمیر نیازی کی درخواست انفرادی ہے یا پارٹی کی جانب سے ؟ وکیل سجیل سواتی نے کہا کہ عمیر نیازی پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ہیں، لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن ایکٹ کی دفعہ 50 اور 51 چیلنج کی گئی ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv