Social

آئی ایم ایف نے پاکستان میں تنخواہوں پر ٹیکس بڑھانے کی تردید کردی، نمائندہ آئی ایم ایف

اسلام آباد (نیوزڈیسک) نمائندہ آئی ایم ایف نے پاکستان میں ملازمین کی تنخواہوں پر ٹیکس میں اضافے کی تردید کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نمائندہ آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ملازمین کی تنخواہوں پر ٹیکس بڑھانے کا مطالبہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ اسی طرح کاروباری آمدن پر ٹیکس میں اضافہ کرنے اور پیٹرولیم لیوی کی حد بڑھانے کا بھی مطالبہ نہیں کیا گیا۔
یاد رہے اس سے متعلق خبریں تھیں کہ آئی ایم ایف کی جانب سے ٹیکس سلیبس کی تعداد سات سے کم کرکے چار کرنے کو کہا گیا ہے۔ دوسری جانب 09 دسمبر کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف قسط موصول ہونے کی ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی، پاکستان کیلئے قرضے کی دوسری قسط کے معاملے پر آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ ہو گا۔

پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط کے معاملے پر آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس 11 جنوری کو ہوگا، آئی ایم ایف کی پاکستان میں نمائندہ ایستھر پاریز روئیز کی تصدیق کر دی،آئی ایم ایف نمائندہ نے کہا کہ آئی ایم ایگزیکٹیو بورڈ کے 11 جنوری کے اجلاس میں پاکستان ایجنڈے پر ہے،سٹینڈ بائی معاہدے کے پہلے جائزے پر آئی ایم ایف بورڈ غور کرے گا۔

دوسری جانب پاکستان کو آئی ایم ایف سے رقم ملنے کے بعد ڈالر کی قدر 250 سے 260 روپے تک آنے کی پیشگوئی کردی گئی ہے۔ چیئرمین پاکستان فاریکس ایکس چینج ایسوسی ایشن ملک بوستان کا کہنا ہے کہ مستقبل قریب میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہوجائے گی، آئی ایم ایف سے رقم ملنے کے بعد ڈالر کی قدر مزید گر جائے گی، جس کے بعد ڈالر کی قیمت کم ہوکر 250 سے 260 روپے تک آسکتی ہے۔
ملک بوستان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے جلد رقم مل جائے گی۔ عرب امارات سے بھی اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں مسلسل گراوٹ بینکوں اور مارکیٹ پلیئرز کو اچھی نہیں لگی۔ ایس آئی ایف سی کے تحت کیے گئے اقدامات معیشت کیلئے مثبت ہیں۔ پاکستان کو عرب امارات سے بھی اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔



اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv