
لاہور (نیوزڈیسک) جماعت اسلامی نے پی پی اور ن لیگ سے اتحاد نہ کرنے کا اعلان کردیا۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں عوامی مینڈیٹ پرڈاکہ نہیں ڈالنےدیں گے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے ملک کو تباہ و برباد کر دیا۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی عوام کیلئے بہترین آپشن ہے جماعت اسلامی کا منشور ایک فلاحی، خوشحال، پرامن ریاست کا مکمل ضامن ہے تینوں بڑی پارٹیاں کئی بارموقع ملنے کے باوجود مکمل نام کام ہوئیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کر کے فرسودہ نظام کاخاتمہ کریں گے پاکستان کو 2 خاندانوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، 8 فروری کو آئی ایم ایف کےغلاموں کوشکست ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ شفاف انتخابات کویقینی نہ بنایا گیا تو الیکشن نتائج کو تسلیم نہیں کریں گے تمام جماعتوں کویکساں ماحول نہ فراہم کیاگیاتوآئندہ حکومت نہیں چلےگی اس وقت ایک لاڈلے اور سپرلاڈلے کیلئے ماحول بنایا جا رہا ہے شفاف انتخابات کیلئے عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ، الیکشن کمیشن کا غیرجانبدار ہونا ضروری ہے۔
Comments