Social

اسلام آباد کچہری میں وکیل کے کوٹ میں موجود موبائل فون اچانک پھٹ گیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کچہری میں وکیل کے کوٹ میں موجود موبائل اچانک پھٹ گیا۔ عدالتی امور کو رپورٹ کرنے والے صحافی ثاقب بشیر کے مطابق اسلام آباد کچہری میں وکیل کے ساتھ انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں وکیل کے کوٹ کی جیب میں موجود ان کا موبائل فون اچانک پھٹ گیا، موبائل جلنے کے بعد جیسے ہی دھواں اٹھا تو وکیل نے کوٹ اتار کر پھینک دیا۔
انہوں نے بتایا کہ کہ وکیل کے کوٹ کے جس حصے میں موبائل تھا وہ مکمل جل گیا اس کے ساتھ ہی موبائل فون بھی مکمل طور جلنے کی وجہ ناکارہ ہوگیا، وکلاء اس واقعے پر حیرت زدہ رہ گئے جب کہ متاثرہ وکیل نے بتایا کہ رات کے وقت موبائل فون کو مکمل چارج کیا تھا اور جب یہ واقعہ پیش آیا اس وقت موبائل فون کے ساتھ پاور بینک بھی نہیں لگا ہوا تھا، موبائل جیب میں ڈالا ہوا تھا اچانک محسوس ہوا دھواں اٹھ رہا ہے۔


حال ہی میں ایسا ہی ایک واقعہ بھارت میں بھی پیش آیا جہاں چارجنگ پر لگے موبائل فون کے پھٹنے سے گھر میں زور دار دھماکہ ہوا، جس سے گھر کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، یہ واقعہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں پیش آیا جہاں ایک گھر میں چارجنگ پر لگا موبائل فون زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے گھر میں آگ لگ گئی۔ بھارتی میڈیا رپوٹس میں بتایا گیا کہ موبائل فون چارجنگ پر لگا تھا اور اس کے عین قریب پرفیوم رکھے ہوئے تھے، جیسے ہی موبائل فون کی بیٹری پھٹی تو پرفیوم نے آگ پکڑ لی جس سے مزید دھماکہ ہوا، دھماکے کی وجہ سے ناصرف گھر کے شیشے ٹوٹ گئے بلکہ آگ لگنے سے پارکنگ میں کھڑی گاڑی کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، اس واقعے میں گھر کے تین افراد زخمی ہوئے اور گھر کے فرنیچر کو کافی نقصان پہنچا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv