Social

بلے سے متعلق پی ٹی آئی کیخلاف فیصلہ آیا تو عدالت جائیں گے،گوہر خان

اسلام آباد (نیوزڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے بلے سے متعلق تحریک انصاف کے خلاف کوئی فیصلہ دیا تو عدالت سے رجوع کریں گے۔ الیکشن کمیشن کے باہر بیرسٹر علی ظفر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ملک کی مقبول ترین جماعت کو انتخابی عمل سے باہر رکھنے کی کوشش کی تو یہ جمہوریت کے خلاف سازش ہوگی۔

گوہر خان نے کہا کہ پارٹی کے اندرون معاملات سے اکبر ایس بابر کا کوئی تعلق نہیں، اکبر ایس بابر پلانٹڈ آدمی ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کہا کہ 20 دن میں انٹرا پارٹی الیکشن کرائے جائیں، ہم نے کرا دئیے۔ انہوں نے کہا کہ سب کچھ قانون کے مطابق کیا گیا اس کے باوجود الیکشن کمیشن نے 40 سوالوں کے جواب مانگے ہیں۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن دوبارہ کرانے سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv