Social

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے بلوچستان کی زمیندار ایکشن کمیٹی کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد (نیوزڈیسک) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے چیف سیکرٹری بلوچستان کو صوبہ میں زرعی ٹیوب ویلوں کے لئے بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسانوں کی فلاح و بہبود ریاست کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔ منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے بلوچستان کی زمیندار ایکشن کمیٹی کے وفد نے ملاقات کی۔

وفد نے وزیراعظم کو بلوچستان میں زرعی شعبے کے مسائل اور صوبہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے مسئلے کے حوالے سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے چیف سیکرٹری بلوچستان کو صوبے میں زرعی ٹیوب ویلوں کے لئے بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے صوبائی انتظامیہ کو بجلی کی فراہمی، آبپاشی اور کسانوں کے دیگر مسائل حل کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ کسانوں کی فلاح و بہبود ریاست کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv