Social

عمران خان کا قومی اسمبلی کے 3 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے قومی اسمبلی کے 3 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان تین حلقوں سے الیکشن لڑیں گے، سابق وزیراعظم لاہور، میانوالی اور اسلام آباد سے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لیں گے، اس مقصد کے لیے عمران خان کے پاس کل کاغذات نامزدگی لے کر جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روکنا جمہوری عمل نہیں ہے، کارکنوں کو ہدایات کردی گئی ہیں کہ اپنے کاغذات فائل کردیں، امیدواروں کی ٹکٹوں کا فیصلہ بھی بہت جلد ہوگا، ان امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی جنہوں نے پارٹی کیلئے قربانیاں دیں، امیدواروں کیلئے جیل میں موجود پی ٹی آئی رہنماؤں کو ترجیح دی جائے گی۔

پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی ٹکٹ کے خواہش مند افراد کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‏8 فروری کے انتخابات کے ٹکٹ اگلے دو ہفتوں میں فائنل ہوں گے، امیدوار ٹکٹ کا انتظار کیے بغیر ‏22 دسمبر تک کاغذات نامزدگی جمع کروادیں، فارم پر کرنے کے لیے کسی ماہر وکیل کی خدمات حاصل کرکے کاغذات جمع کروائیں، الیکشن کے طریقہ کار کے ماہرین اور حلقے کے وکلاء کو اپنی ٹیم کا لازمی حصہ بنائیں، کاغذات حاصل کرنے یا جمع کروانے یا سکروٹنی کیلئے امیدوار کا موجود ہونا ضروری نہیں، ‏پی ٹی آئی کے امیدوار اپنے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کی حفاظت یقینی بنائیں، کاغذات نامزدگی جمع کرانے وقت پارٹی ٹکٹ منسلک کرنا ضروری نہیں، ‏پارٹی ٹکٹ 11 جنوری تک جمع کروایا جا سکتا ہے۔

اسی سلسلے میں الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ایک امیدوار مختلف تجویز کنندہ و تائید کنندگان کے ساتھ زیادہ سے زیادہ پانچ کا غذات نامزدگی جمع کروا سکتا ہے، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لیے قومی اسمبلی کی نشست کے امیدوار کے لیے فیس 30 ہزار روپے ہے، ایک کا غذات نامزدگی کا فارم کی قیمت 100 روپے ہے، صوبائی اسمبلی کی نشست کے لیے امیدوار کے لیے فیس 20 ہزار روپے ناقابل واپسی ہے۔
الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ کاغذات نامزدگی متعلقہ ریٹرننگ آفیسر دفتری اوقات صبح ساڑھے 8 سے شام ساڑھے 4 بجے تک 20 سے 22 دسمبر تک جمع کروائے جاسکتے ہیں، کاغذات نامزدگی کے ساتھ امید وار، اس کے تجویز کنندہ و تائید کنندہ کے شناختی کارڈ کی مصدقہ نقول منسلک کرنا ہوں گی، کاغذات نامزدگی کے ساتھ امیدوار اس کے تجویز کنندہ و تائید کنندہ کے ووٹ کا الیکشن کمشنر سے جاری کردہ سرٹیفیکیٹ منسلک کرنا ہو ں گے۔
ای سی پی نے کہا ہے کہ امید وار گزشتہ تین سالوں کا انکم ٹیکس ریٹرن کاغذات نامزدگی کے ساتھ منسلک کرے گا، امیدوار کی جانب سے پاسپورٹ کی مکمل نقل کا غذات نامزدگی کے ساتھ منسلک کی جائے گی، امیدوار کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی فیس نقد براہ راست ریٹرننگ آفیسر یا بذریعہ بینک ڈرافٹ جو کہ ریٹرننگ افسر کے نام ہو یا کسی بھی نیشنل بینک کی شاخ میں نقد جمع کروائی جا سکتی ہے، بینک میں رقم جمع کرانے کی صورت میں امیدوار رسید کا غذات نامزدگی کے ساتھ منسلک کرے گا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv