Social

پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو سب کو ساتھ لے کر چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا خطاب

کراچی (نیوزڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو سب کو ساتھ لے کر چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے، نفرت اور تقسیم کی سیاست کے بخار کو توڑنا پڑے گا، کچھ قوتیں چاہتی ہیں کہ نفرت اور تقسیم برقرار رہے، عوام جان لیں کہ ہماری جیت تقسیم میں نہیں اتحاد میں ہے، اگر دوسروں کو غدار کہیں گے تو پھر ملک کیسے چلے گا؟ انہوں نے ایاز میلے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں بہت ظلم ہوا ہے، بدقسمتی سے بڑے بڑے لیڈرز قتل کردیئے گئے، سب سے بڑی زیادتی یہ نہیں کہ ہم نے اپنے ہاتھوں سے اپنے لیڈرز کو قتل کیا، بلکہ بڑی زیادتی ہم نے اپنی ثقافت، تاریخ کو دبایا ہے،جب تھنکنگ ملک نہیں بنیں گے، ثقافت، سیاست اور آرٹسٹ نہیں ہوں گے تو ملک ایسے ہی ہوگا، ہمیں اپنے نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہتھیار گولی تو تھام لیتے ہیں مگر قلم نہیں ہے۔

میں چاہتا ہوں ہم ملک کو ایک نئی سمت پر لے کر جائیں ، ہمیں اپنی ثقافت کو تسلیم کرنا چاہیے، شرمندہ نہیں ہونا چاہیے، شرمندہ ہونے کی وجہ کیا ہے؟ میں نوجوان وزیرخارجہ رہا ہوں، مصر کو دیکھیں ان کے پاس تاریخ ہے، وہ اپنی تاریخ کو تسلیم کرتے ہیں، دنیا میں کوئی ملک نہیں ہے جو اپنی تاریخ اور ماضی کو نظرانداز کرے، میں چاہتا ہوں کہ پاکستان کا بچہ بچہ موہنجوداڑو سے واقف ہو، تاریخ سے واقف ہو۔
انہوں نے کہا کہ جب ملک کے دانشور اور شاعر جاگ جاتے ہیں تو پھر راستہ کوئی نہیں روک سکتا۔ اگر ہم ملک میں بولی جانے والی تمام زبانوں کو اون کریں، ہمیں چاہیے کہ نصاب میں ایک زبان کا کورس ڈال دیں، بچوں پر ہونا چاہیئے کہ وہ جو بھی زبان سیکھنا چاہیے وہ سیکھ سکتا ہے۔ اردو ہمارا قومی زبان ہے، مگر مقامی زبان بھی اتنی ہی اہم ہے۔ ہمیں سارے صوبوں کی سیاست اور تاریخ کو اون کرنا چاہیے، اگر ہم نے یہاں سندھ میں ایک قسم کا بندھ باندھ لیا ہے، اور انتہاپسندی کو روکا گیا ہے تو صرف اس لئے کہ ہم اپنی ثقافت کو قون کرتے ہیں۔
نفرت اور تقسیم کی سیاست عروج پر ہے، ہمیں اس بخار کو توڑنا پڑے گا، اگر ہر سیاسی جماعت ایک دوسرے کو غدار اور کفر کہیں گے تو پھر کیسے ملک چلے گا؟ ہر پاکستان محب وطن پاکستانی ہے، رائے الگ ہوسکتی ہے لیکن ذاتی دشمنی پر نہیں اترنا چاہیئے، پیپلزپارٹی میں صلاحیت ہے کہ ہم سب کو ساتھ لے کر چلتے ہیں،نفرت اور تقسیم کی سیاست میں ہم معاشی، جیوپولیٹیکل خطرات کا مقابلہ نہیں کرسکیں گے، لیکن کچھ قوتیں چاہتی ہیں کہ نفرت اور تقسیم ہو، عوام جان لیں کہ ہماری جیت تقسیم میں نہیں بلکہ اتحاد میں ہے، جب عوام یہ جان گئے تو پھر تمام قوتیں ہار جائیں گی اور عوام جیت جائیں گی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv