Social

تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

اسلام آباد (نیوزڈیسک) تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم قرار دینے، بلے کا انتخابی نشان واپس لینے کے فیصلے کیخلاف پی ٹی آئی نے منگل کے روز سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے بیرسڑ گوہر خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے بلے کا نشان واپس لینے کا پہلے سے تہیہ کررکھا تھا، الیکشن کمیشن پر ہمارے تحفظات ہیں، بتایا جائے کہ انٹراپارٹی الیکشن میں کون سی آئینی شق کی خلاف ورزی کی ہے؟ انہوں نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن پر ہمارے تحفظات ہیں، جس طرح الیکشن کمیشن نے باریک بینی کے ساتھ ہمارے کیس کو دیکھا ہے اس طرح باقی 175جماعتوں میں کسی کو بھی ایسے نہیں دیکھا گیا۔

ہم نے آئین قانون کے مطابق الیکشن کرائے تھے، الیکشن کمیشن کو کہاتھا کہ ہمیں بتائیں کون سے آئین قانون کی شق کی خلاف ورزی کی ہے؟ الیکشن کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ میں جو جواب فائل کیا اس میں ایک لفظ نہیں بولا، ہم نے سب کچھ آئین و قانون کے مطابق کیا ہے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ ذاتیات پر مبنی ہے، الیکشن کمیشن نے بلے کا نشان واپس لینے کا پہلے سے تہیہ کررکھا تھا، یہ ایک سازش ہے، ایک بڑی سیاسی جماعت سے پارٹی نشان لے کر تمام امیدارو ں کو آزاد بنا رہے ہیں، قومی اسمبلی کے علاوہ باقی پورے ملک میں 227مخصوص نشستیں ہیں، یہ سیٹیں صرف جماعتوں کو ملیں گی جن کے پاس پارٹی کا نشان ہوگا، مخصوص نشستوں کا صدر، وزیراعظم ، وزرائے اعلیٰ، سینیٹ کے الیکشن میں بڑا کردار ہوتا ہے۔
بلے کا نشان واپس لینے کا مطلب ہمارے ووٹرز اور امیدواروں کو کنفیوژ کرنا ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت 5 رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا۔ بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے فی الحال پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کا عبوری فیصلہ جاری کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف پارٹی آئین کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن کروانے میں ناکام رہے، لہذا انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم قرار دیے جاتے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم قرار دے کر تحریک انصاف کو بلے کے انتخابی نشان سے بھی محروم کر دیا ہے۔ یوں اب پی ٹی آئی آئندہ عام انتخابات میں بلے کا انتخابی نشان استعمال نہیں کر سکے گی۔
تاہم تحریک انصاف کے پاس الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا حق موجود ہے۔ اس حوالے سے سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو انتخابی نتائج الاٹ کرنے کا عمل 10 جنوری تک جاری رہے گا، اس دوران تحریک انصاف ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ سے رجوع کر سکتی ہے۔ یہاں واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے گزشتہ روز تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کا فیصلہ سنایا گیا تھا، جس میں الیکشن کمیشن کو حکم دیا گیا تھا کہ 22 دسمبر تک تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کا فیصلہ سنایا جائے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv