Social

لاہور، سموگ کے دوران خطرناک وائرس پھیلنے کا انکشاف

لاہور (نیوزڈیسک) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سموگ کے دوران ایک نیا خطرناک وائرس پھیلنے کا انکشاف ہوگیا۔ دی نیوز کے مطابق لاہور میں مہلک سموگ کے دوران پھیلنے والی بیماریوں میں نئے پراسرار وائرس سے متعلق اطلاعات موصول ہوئی ہیں، معروف پلمونولوجسٹ ڈاکٹر عرفان ملک نے بتایا کہ نئے وائرس کی علامات میں تیز بخار، جسم میں درد، کھانسی اور پیٹ سے متعلق مسائل شامل ہیں، یہ بیماری ایک شخص سے دوسرے میں منتقل ہو سکتی ہے، شہر میں روزانہ کی بنیاد پر وائرس کے 30 سے 40 مریض ہسپتالوں کا رخ کر رہے ہیں، بچے اور بزرگ اس بیماری سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، تاہم پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں وائرس کے باعث ابھی تک کسی کی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔
صوبہ پنجاب کے نگراں وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ نیا وائرس کورونا ہو سکتا ہے، لوگ اس وقت کوویڈ کا ٹیسٹ نہیں کروا رہے، اس وقت مختلف قسم کے وائرس شہریوں کی صحت کو متاثر کر رہے ہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ حالیہ برسوں میں پاکستان میں فضائی آلودگی میں اضافہ ہوا ہے، گاڑیوں کے دھوئیں، موسمی فصلوں کے جلنے سے اٹھنے والا دھواں اور سردیوں میں انتہائی کم ہوجانے والا درجہ حرارت سموگ کے ٹھہرے ہوئے بادلوں میں شامل ہو جاتا ہے، صوبائی دارالحکومت لاہور زہریلی سموگ سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، جو لاہور کے 11 ملین سے زائد رہائشیوں کے پھیپھڑوں کو بری طرح سے متاثر کر رہی ہے، جس سے بچنے کے لیے حکومت نے لاہور میں فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے مختلف طریقے استعمال کیے ہیں، جن میں مصنوعی بارش، سڑکوں پر پانی کا چھڑکاؤ اور ہفتے کے آخر میں اسکولوں، فیکٹریوں اور بازاروں کو بند کرنا شامل ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv