Social

اعظم سواتی کے نواز شریف کے مقابلے میں کاغذات نامزدگی جمع

مانسہرہ (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے مقابلے میں حلقہ این اے 15 مانسہرہ سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں نے ریلی کی صورت میں اعظم سواتی کے کاغذات جمع کرانے کے لیے ریٹرنگ آفیسر کے دفتر کا رخ کیا اور سابق صدر ڈسٹرکٹ بار عامر خان نے اعظم سواتی کے کاغذات جمع کرائے، کاغذات جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ اعظم خان سواتی اسی مٹی سے ہیں، نواز شریف سے زبردست مقابلہ ہوگا، حکومتی مشینری کا استعمال اپنی جگہ مگر ووٹ عوام کے ہاتھ میں ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات 2024 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز ہے، گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 2 روز کی توسیع کی تھی، الیکشن کمیشن کے نظرثانی شدہ شیڈول کے تحت کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 25 سے 30 دسمبر تک ہوگی، ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کیخلاف اپیل 3 جنوری تک دائر ہوگی، پولنگ شیڈول کے مطابق 8 فروری 2024 کو ہوگی۔

معلوم ہوا ہے کہ عام انتخابات میں حصہ لینے والے سیاسی رہنماؤں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے، ای سی پی کی جانب سے 2 روزہ توسیع آج ختم ہو جائے گی، چاروں صوبوں میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ آج مکمل ہوگا، اب تک لاہور میں قومی اسمبلی کی 14 نشستوں پر 150 سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے، 30 صوبائی حلقوں میں 350 سے زائد امیدوار قسمت آزمائیں گے۔
بتایا گیا ہے کہ این اے 123 سے نوازشریف کے کاغذات جمع کرائے جائیں گے، جہانگیر ترین تین حلقوں سے الیکشن لڑیں گے، لودھراں میں این اے 155، پی پی 227 اور ملتان میں این اے 149 میں کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے، عمران خان میانوالی اور اسلام آباد کے ساتھ لاہور سے بھی الیکشن لڑیں گے، سابق وزیراعظم کے این اے 122 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے گئے ہیں، مریم نواز 5 حلقوں سے الیکشن لڑیں گی، این اے 119 اور این اے 120 لاہور میں کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv