Social

پیپلزپارٹی نے فسطائیت میں پی ڈی ایم کا بالکل ساتھ نہیں دیا اور ناں دے گی ۔ مرکزی رہنماء پیپلزپارٹی ندیم افضل چن

لاہور (نیوزڈیسک) مرکزی رہنماء پاکستان پیپلزپارٹی ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے فسطائیت میں پی ڈی ایم کا بالکل ساتھ نہیں دیا اور ناں دے گی، وقت بتائےگا کہ بلاول بھٹو نے کس وقت کیا کیا سٹینڈ لیا۔ انہوں نے ایکس پر سینئر صحافی عمران ریاض کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے فسطائیت میں پی ڈی ایم کا بالکل ساتھ ناں دیا ناں دے گی۔
وقت بتائے گا بلاول بھٹو نے سیاسی ماحول کو ٹھیک کرنے کے لیے کیا کیا سٹینڈ لیا، تالی ایک ہاتھ سے نہی بجتی۔ اسی طرح انہوں نے مزید ایک ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اتنے سالوں بعد بھی 1988 والی سیاست زندہ کر کے 2024 کی سیاست مردہ کر رہے ہیں۔ بلاول بھٹو نے ٹھیک کہا ہے پرانی روایتی سیاست کو ختم کریں۔




دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر مہدی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا راستہ روکنے کیلئے لاڈلے پیدا کیئے گئے، عمران خان کو اقتدار میں لانے کیلئے سیاسی پارٹیوں میں توڑپھوڑ کی گئی، 1977 میں چلائی جانے والی تحریک کے پیچھے ڈالر تھے، آج بھی ہم اسی تحریک کے مضمرات کا شکار ہیں۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ 1977 کے انتخابات کے خلاف تحریک پاکستان کی ترقی کے خلاف سازش تھی، محمد علی درانی جیسے سیاسی بونے تاریخ کو مسخ نہیں کر سکتے، 1977 کے انتخابات سے قبل وفاقی وزیر رفیع رضا نے بھٹو شہید کو عالمی سازش سے آگاہ کیا تھا۔ 1977 میں چلائی جانے والی تحریک کے پیچھے ڈالر تھے۔ سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ غیرملکی سرمایہ سے چلنے والی تحریک ملک کو اندھیرے میں دھکیل دیا، پاکستان آج بھی 1977 کی تحریک کے مضمرات کا شکار ہے، پاکستان پیپلزپارٹی کا راستہ روکنے کیلئے لاڈلے پیدا کیئے گئے، عمران خان کو اقتدار میں لانے کے لیے سیاسی پارٹیوں میں توڑ پھوڑ کی گئی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv