Social

راولپنڈی میں گیس پائپ لائن میں دھماکہ، آئل ریفائنری کی سپلائی لائن اور گھر زد میں آگئے

راولپنڈی (نیوزڈیسک) راولپنڈی میں گیس پائپ لائن میں دھماکے کے بعد آگ نے آئل ریفائنری کی سپلائی لائن اور گھروں کو لپیٹ میں لے لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ راولپنڈی کے علاقے دھمیال میں پیش آیا جہاں گیس لائن میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری موقع پر پہنچیں اور 3 فائرٹینڈرز سمیت 6 ایمرجنسی گاڑیاں آگ بجھانے کے آپریشن میں مصروف ہوگئیں جب کہ آگ کی شدت کے باعث مزید گاڑیاں بھی طلب کر لی گئیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے ابتدائی معلومات میں پتا چلا ہے کہ دھماکے کی وجہ سے گیس پائپ لائن کے علاوہ آئل ریفائنری کی سپلائی لائن اور قریبی گھروں بھی آگ لگی کیوں کہ گیس پائپ لائن میں دھماکے کے بعد فوری آگ بھڑک اٹھی جس نے متعدد گھروں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔

گزشتہ روز صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے ایبٹ آباد میں گھر میں آگ لگنے سے مکان کی چھت گرنے کے باعث ایک ہی خاندان کے 9 افراد ملبے تلے دب گئے جن میں سے 7 جاں بحق ہوگئے، ایبٹ آباد میں آتشزدگی کا یہ افسوسناک واقعہ ایبٹ آباد میں قلندر آباد کے گاؤں ترھیڑی میں پیش آیا، جہاں گھر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگنے والی خوفناک آگ سے مرنے والوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔

ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ آگ لگنے کے باعث مکان منہدم ہو گیا، جس کے ملبے تلے ایک ہی خاندان کے 9 افراد دب گئے جن میں 7 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ 2 افراد کی تلاش جاری ہے، واقعے میں جاں بحق ہونے والے تمام 7 افراد کی موت جھلسنے کے باعث ہوئی جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔ اسی طرح کا ایک واقعہ چند ہفتے قبل صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بھی پیش آیا تھا جہاں آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق ہو گئے تھے، لاہور کے علاقے اندرون بھاٹی گیٹ میں یہ انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں مکان میں آگ لگنے سے 10 افراد جاں بحق ہوئے، تمام افراد ایک ہی خاندان کے تھے۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ گھر میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں 6 بجے، 3 خواتین اور ایک مرد شامل ہے، آتشزدگی کی اطلاع ملنے پر فوری پہنچنے والے ریسکیو ورکرز نے آگ پر قابو پایا جس کے بعد کولنگ کا عمل شروع کردیا گیا۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گھر میں آگ لگنے سے 10 افراد کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے واقعے پر کمشنر لاہور ڈویژن سے رپورٹ بھی طلب کی، نگران وزیراعلی محسن نقوی نے گھر میں آگ لگنے کے واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv