Social

سردی کی شدت میں اضافہ‘ پنجاب حکومت کا چھٹیاں بڑھانے پر غور

لاہور (نیوزڈیسک) پنجاب حکومت نے صوبے میں موسم سرما کی شدت میں اضافے کے پیش نظر تعطیلات کا دورانیہ بڑھانے پر غور شروع کردیا، موجودہ شیڈول کے تحت چھٹیاں یکم جنوری تک ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے چھٹیوں میں ایک ہفتے تک اضافے پر غور کیا جارہا ہے، اس سلسلے میں محکمہ موسمیات سے آئندہ 15 سے 20 دن کی رپورٹ مانگ لی گئی ہے کیوں کہ سردی کی بڑھتی ہوئی شدت کو دیکھتے ہوئے والدین نے بھی تعطیلات میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے، اس حوالے سے اگلے ایک سے دو روز میں فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔
یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ بلوچستان میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کے بعد صوبائی حکومت نے تعلیمی اداروں کیلئے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے جہاں ملک کے دیگرحصوں خاص کر پنجاب، سندھ اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کو ملنے والی موسم سرما کی 2 ہفتوں کی تعطیلات کے برعکس بلوچستان کے بیشتر علاقوں کے تعلیمی ادارے ڈھائی ماہ کیلئے بند رہیں گے۔

حکومت بلوچستان نے تعلیمی اداروں کے لئے موسم سر ما کی تعطیلات کا باقاعدہ اعلامیہ اور نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے، سیکر ٹری کالجز ہائیر اینڈ ٹیکنیکل ایجو کیشن ظفر علی بلیدی کے جاری کر دہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے سرد علاقوں میں تعلیمی ادارے 29 فروری 2024ء تک موسم سرما کی تعطیلات کی مناسبت سے بند رہیں گے، صوبے کے سرد علاقوں میں نئے تعلیمی سال کا آغاز یکم مارچ سے ہوگا۔
اسی طرح صوبہ خیبرپختونخواہ کے سرکاری اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا جہاں پہاڑی علاقوں میں اسکولز میں 23 دسمبر سے 29 فروری 2024ء تک تعطیلات ہوں گی کیوں کہ ناصرف بلوچستان بلکہ خیبرپختونخواہ کے پہاڑی علاقوں میں بھی موسم سرما کی شدت بے انتہا ہوتی ہے، ان علاقوں میں دسمبر سے فروری تک خون جما دینے والی سردی پڑتی ہے اور درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی گر جاتا ہے، اسی لیے ان دونوں صوبوں کے بیشتر علاقوں کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی ڈھائی ماہ کی تعطیلات دی جاتی ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv