Social

شاہ محمود قریشی کو ہتھکڑی لگا کر عدالت میں پیش کر دیا گیا


اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو ہتھکڑی لگاکر ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا ہے، سابق وزیر خارجہ کو پولیس اہلکاروں نے ہتھکڑیاں لگا کر عدالت پیش کیا، جس کے لیے شاہ محمود قریشی کو بکتر بند گاڑی میں جوڈیشل کمپلیکس لایا گیا اور پولیس نے وائس چیئرمین تحریک انصاف کو ڈیوٹی مجسٹریٹ سید جہانگیر علی کی عدالت میں پیش کیا۔
بتایا جارہا ہے کہ پولیس کی جانب سے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتاری ڈالی گئی ہے، انہیں تھانہ آر اے بازار راولپنڈی پولیس نے گرفتار کیا، اس مقصد کے لیے پولیس حکام نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء کی نظر بندی کے احکامات ختم کرنے کی استدعا کی، پولیس حکام کی درخواست پر ڈی سی راولپنڈی نے شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کے احکامات واپس لے لیے، نظر بندی احکامات ختم ہونے پر جیل سے رہائی کے بعد راولپنڈی پولیس نے سابق وزیر خارجہ کو گرفتار کیا۔

خیال رہے کہ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو رہا ہوتے ہی پنجاب پولیس نے دوبارہ تحویل میں لے لیا، سپریم کورٹ کی جانب سے ضمانت منظور ہونے کے بعد شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں رہا کیا گیا، تاہم جیل سے نکلتے ہیں راولپنڈی پولیس نے سابق وزیر خارجہ کو اپنی تحویل میں لے لیا اور بکتر بند گاڑی میں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے بکتر بند گاڑی پر کھڑے ہوکر اپنے خطاب میں کہا کہ مجھے بلاوجہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، میں نے قوم کی ترجمانی کی ہے میں بے گناہ ہوں، مجھے قوم کی خدمت کرنے پر سزا دی جارہی ہے، مجھے سپریم کورٹ نے ضمانت پر رہا کیا، اب دوبارہ گرفتاری ظلم ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv