Social

عمران خان کی نااہلی 5 سال کیلئے ہوئی جو معطل یا کالعدم نہیں ہوئی، کاغذات مسترد کر نے کا تحریر ی فیصلہ

لاہور (نیوزڈیسک) لاہور کے حلقہ این اے 122 سے بانی پی ٹی آئی کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی نااہلی 5 سال کے لیے ہوئی جو معطل یا کالعدم نہیں ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق این اے 122 کے ریٹرننگ افسر کا تحریری فیصلہ 8 صفحات پر مشتمل ہے اور بانی پی ٹی آئی پر مسلم لیگ ن کے رہنما میاں نصیر احمد نے اعتراضات دائر کیے تھے، تحریری فیصلے میں آر او کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج نے بانی پی ٹی آئی کو سزا سنائی، انہیں اخلاقی پستی کے جرم میں سزا سنائی گئی، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سزا تاحال معطل یا کالعدم قرار نہیں ہوئی، بانی پی ٹی آئی کی نااہلی 5 سال کے لیے ہوئی جو معطل یا کالعدم نہیں ہوئی، انہیں آئین کے آرٹیکل 63 ون کے تحت نااہل کیا گیا ہے، عمران خان کے خلاف شکایت کنندہ کے اعتراضات قانونی ہیں، ان کے این اے 122 سے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کیے جاتے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے میانوالی اور لاہور سے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے، لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 سے سابق وزیر اعظم عمران خان کے کاغزات نامزدگی مسترد ہوچکے ہیں، اس کے علاوہ میانوالی کی ان کی آبائی نشست این اے 89 سے بھی قائد تحریک انصاف کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں تحریک انصاف کے قائد این اے 122 اور این اے 89 سے الیکشن نہیں لڑسکیں گے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv