Social

نوازشریف کے کاغذاتِ نامزدگی منظوری کے خلاف دائر اپیل پر آر او ذاتی حیثیت میں طلب ،لاہور ہائیکورٹ

لاہور (نیوزڈیسک) اپیلٹ ٹربیونل نے نوازشریف کے کاغذاتِ نامزدگی منظوری کے خلاف دائر اپیل پر آر او کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔اپیلٹ ٹربیونل نے اپیل پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کر دیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ایپلیٹ ٹریبونل نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے قومی اسمبلی حلقہ این اے 130 سے کاغذات کی منظوری کے خلاف دائر اپیل پر ریٹرننگ افسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور ریٹرننگ افسر کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
لاہور ہائیکورٹ اپیلیٹ ٹریبونل کے جج جسٹس رسال حسن سید نے اعتراضی اپیل پر سماعت کی۔عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض دور کرتے ہوئے سماعت کی ۔رجسٹرار آفس کی جانب سے مصدقہ دستاویزات نہ لگانے کا اعتراض عائد کیا گیا تھا۔

نوازشریف کےکاغذاتِ نامزدگی منظوری کے خلاف اپیل پاکستان عوامی محاذ کے سربراہ اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ نے دائر کی۔درخواست گزار کا موقف تھا کہ نوازشریف کو سپریم کورٹ نے تاحیات نااہل قراردیا، نوازشریف الیکشن لڑنے کے اہل نہیں، ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس نوازشریف کے کاغذات منظور کئے، نوازشریف کے کاغذات نامزدگی مسترد کرکے نااہل قرار دیا جائے۔

جب کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کے حلقہ این اے 130سے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔ اس موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کے ساتھ چلنے کے لیے آئین اور قانون کے مطابق پاکستان میں الیکشن انتہائی ضروری ہیں۔ پورے ملک میں قومی و صوبائی حلقوں سے امیدواران کو الیکشن کے میدان میں اتارا ہے ۔ پاکستان کی عوام سابقہ سیاسی جماعتوں سے مایوس ہوچکی ہے۔ عوام نئے چہروں کو دیکھنا چاہتے ہیں۔ پاکستان میں موجود غربت اور معاشی بحران کی ذمہ دار وہ تمام سیاسی جماعتیں ہیں جو اقتدار میں رہی ہیں۔ ان سیاسی جماعتوں کا وطیرہ ہے کہ یہ صرف انتخابات کے دنوں میں پاکستان کو لوٹنے کے لیے متحرک ہوتی ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv