Social

ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک ، آئی ایس پی آر

راولپنڈی (نیوزڈیسک) ضلع ٹانک میں خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن میں گل یوسف عرف طور سمیت 2 دہشت گرد مارے گئے۔آپریشن 4 اور 5 جنوری کی رات دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارا گیا دہشت گرد گل یوسف دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔

گل یوسف ٹانک اور ڈی آئی خان میں دہشت گرد حملوں سمیت بے گناہ شہریوں کے قتل اور بھتہ خوری میں ملوث تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق انتہائی مطلوب دہشت گرد گل یوسف کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقرر تھی۔ترجمان کے مطابق ٹانک کے رہائشیوں نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن اور امن و امان کی بحالی کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv