Social

لاہور، گھر میں آتشزدگی سے4 بہن بھائی جاں بحق

لاہور (نیوزڈیسک) لاہور کے علاقے اچھرہ میں گھر میں آتشزدگی سے4 بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔ریسکو ذرائع کے مطابق آگ چوک بابا اعظم کے قریب رہائشی عمارت کی پانچویں منزل پر لگی،ریسکیو ٹیموں کے پہنچنے سے قبل چاروں بچے جان کی بازی ہار چکے تھے،ریسکیو ٹیموں کی جانب سے آگ پر قابو پاکر کولنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔

جاں بحق ہونے والے بچوں میں 12 سالہ ایمان، 8 سالہ نور فاطمہ، 5 سالہ ابراہیم اور 2 سالہ اسمعیل شامل ہیں ۔ پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔وزیر اعلی پنجاب نے جاں بحق ہونےوالے بچوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے پولیس سے افسوسناک واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی ہے اور سوگواران کے غم میں برابر کے شریک ہیں-


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv