Social

انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد پر الیکشن کمیشن کا ردعمل آگیا ملک بھر میں عام انتخابات 8فروری کو ہی ہونگے،

سلام آباد (نیوزڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ میں منظور ہونے والی قرارداد میں اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ عام انتخابا ت8 فروری کو ہی ہونگے،سینیٹ کی قرارداد کا الیکشن شیڈول پر کوئی اثر نہیں پڑیگا۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات کے علاوہ کوئی حکم الیکشن پر اثر انداز نہیں ہوسکتے ۔
ہم الیکشن کیلئے پوری طرح تیا ر ہیں اور تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اب اس موقع پر الیکشن ملتوی کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ قبل ازیں سینیٹ میں الیکشن ملتوی کرانے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی گئی ۔سینیٹر دلاور خان نے سینیٹ اجلاس میں انتخابات کو ملتوی کرنے کی قرارداد پیش کر دی ۔قرارداد اکثریت رائے سے منظور کر لی گئی۔

قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملک میں سیکیورٹی کے حالات انتہائی خراب ہیں۔

مولانا فضل الرحمان اور محسن داوڑ پر حملے ہوئے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں جنوری اور فروری میں موسم سرما اپنی انتہا پر ہوتا ہے۔ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں۔ فروری میں ہونے والے انتخابات کو ملتوی کیا جائے ۔ موزوں وقت تک الیکشن کمیشن انتخابات ملتوی کرے۔مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ کی جانب سے قرارداد کی مخالفت کی گئی۔بعدازاں قرارداد اکثریت سے منظور کر لی گئی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv