
راولپنڈی (نیوزڈیسک) پاک فوج کا ملک بھر میں دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف کامیاب آپریشن جاری ہے، شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
سکیورٹی فورسز نے مئوثر طریقے سے دہشتگردوں کے ٹھکانے کا پتا لگایا۔ آپریشن کے موقع پر سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز نے ایک دہشتگرد کو زخمی کرنے کے بعد گرفتار کرلیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار محمد ظاہر جام شہادت نوش کرگئے۔
Comments