Social

پنجاب میں سردی کی شدید لہر کے باعث چھٹیاں بڑھنے کی بجائے سکولوں کے اوقات کار تبدیل

لاہور (نیوزڈیسک) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب بھر میں سردی کی شدید لہر کے باعث سکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے سردی کی شدید لہر کے باعث سکول کے طلباء طالبات کو محفوظ رکھنے کیلئے اہم فیصلہ کرلیا ہے، نگران وزیراعلیٰ نے محکمہ تعلیم سکولز کو سکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
جس کے تحت 10جنوری سے 22 جنوری تک سکول کھلنے کے اوقات صبح ساڑھے 9 بجے مقررکردیئے گئے ہیں۔ اسی طرح سکولوں کے بچوں، طلباء طالبات کو یونیفارم کے ساتھ گرم لباس پہننے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ تعلیم سکولز کی جانب سے جلد نوٹیفکیشن جاری کئے جانے کا امکان ہے۔


یاد رہے اس سے قبل محکمہ موسمیات کی آئندہ دنوں شدید سردی کی پیشگوئی کو سامنے رکھتے ہوئے اسکولوں میں مزید تعطیلات کا امکان کا ظاہر کیا جارہا تھا۔

اس حوالے سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ سکولز ایجوکیشن افسران کا اجلاس ہوا۔ جس میں چھٹیوں سے متعلق مختلف تجاویز پرغور کیا گیا۔ پہلی تجویز یہ تھی پرائمری جماعت تک 15 جنوری تک چھٹیاں مزید بڑھا دی جائیں جبکہ دوسری تجویز یہ ہے کہ مڈل کلاس تک چھٹیوں میں مزید اضافہ کردیا جائے۔ اسی طرح ایک تجویز سکولوں کی ٹائمنگ تبدیل کرنے سے متعلق بھی تھی۔
اسی طرح ایک تجویز سامنے آئی ہے کہ مڈل کلاس تک تعطیلات میں مزید اضافہ کردیا جائے جبکہ نویں دسویں کلاسز کو امتحانات کی تیاری کیلئے سکولوں کو اوپن رکھا جائے۔ یاد رہے اس سے قبل نگران پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں 18 دسمبر سے یکم جنوری تک موسم سرما کی چھٹیاں کی تھیں ، تاہم غیرمعمولی جان لیوا سردی کو دیکھتے ہوئے 9 جنوری تک مزید چھٹیاں بڑھا دی گئی تھیں۔ مزید برآں محکمہ ہائرایجوکیشن نے بھی سردی کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے چھٹیوں میں 9 جنوری سے 14 جنوری تک اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv