
اسلام آباد (نیوزڈیسک) سائفر کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کی روبکار جاری کر دئیے گئے۔ سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد ضمانتی مچلکے جمع کرادئیے گئے۔ آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے روبکار جاری کی۔190 ملین پاؤنڈ کیس اور توشہ خانہ نیب کیس میں گرفتار عمران خان دونوں کیسز میں ضمانت ملتے ہی رہا ہو سکتے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کو 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی نقول بھی فراہم کردی گئیں. احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی. ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی، امجد پرویز، سپیشل پراسیکیوٹرز عرفان بھولا، سہیل عارف اور دیگر عدالت پیش ہوئے۔ پی ٹی آئی وکیل شعیب شاہین اور بیرسٹر عمیر نیازی عدالت پیش ہوئے۔
بشری بی بی کی ایک روزہ حاضری سے استثنی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔
بانی پی ٹی آئی کو 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی نقول فراہم کی گئی ں۔ شعیب شاہین ایڈووکیٹ کی جانب جانب سے حامی بھرنے پربانی پی ٹی آئی سے دستخط کیے۔ بشری بی بی کی عدم دستیابی کے باعث توشہ خانہ ریفرنس میں فردجرم عائد نہ ہوسکی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر بشری بی بی کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ احتساب عدالت نے سماعت کل تک کیلئے ملتوی کردی۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے سائفر کیس میں ضمانت پر رہائی کی درخواست منظور کرنے کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی رہائی ممکن نہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں ٹرائل کورٹ میں عمران خان کی سزا کو معطل کرتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کر لی تھی۔ سپریم کورٹ نے بھی عمران خان کی ضمانت منظور کر لی ہے تاہم سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے کے باوجود بھی عمران خان کی رہائی ممکن نہیں۔
نیب نے مزید دو ریفرنسز میں عمران خان کو گرفتار کر رکھا ہے جس میں ایک توشہ خانہ کیس کیس جو عمران خان کے خلاف احتساب عدالت میں دائر کیا گیا ہے جب کہ دوسرا کیس 190 ملین پاؤنڈ کا ہے،دونوں کیسز ٹرائل کورٹ میں زیر سماعت ہیں اور ٹرائل کورٹ کا فیصلہ آ جانے تک عمران خان کو جیل سے رہائی نہیں مل سکتی۔
Comments