Social

جعلی اکاونٹس کیس: آصف زرداری اور فریال تالپور کو19جنوری کے نوٹس جاری

کراچی(نیوزڈیسک) بینکنگ کورٹ نے جعلی اکاونٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو نوٹس جاری کردیا۔کراچی کی بینکنگ کورٹ نے سابق صدر آصف زرداری کے خلاف جعلی بینک اکاونٹس کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے۔فاروق نائیک نے عدالت کو بتایا کہ جن ملزمان کو نوٹسز ملے تھے وہ آج عدالت میں پیش ہوئے ہیں لیکن آصف زرداری اور فریال تالپور کو نوٹس موصول نہیں ہوئے تھے۔

عدالت نے فاروق نائیک کے دلائل سننے کیبعد آصف علی زرداری اور فریال تالپور سمیت دیگر کو 19 فروری کے لیے نوٹس جاری کردیا۔واضح رہیکہ گزشتہ سال اگست میں جعلی بینک اکاونٹس کیس اسلام آباد سے کراچی منتقل کیا گیا تھا، اس سے پہلے کیس نومبر 2019 میں کراچی سے نیب کورٹ اسلام آباد منتقل کیاگیا تھا۔جعلی بینک اکاونٹس کیس میں آصف زرداری اورفریال تالپور سمیت دیگر ملزمان نامزد ہیں جن پر 4 ارب روپے کی منی لانڈرنگ سمیت دیگر الزامات ہیں جب کہ کیس میں نامزد ملزم انور مجید ملک سے باہر ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv