Social

190 ملین پائونڈ کرپشن کیس ، فرحت شہزادی ، شہزاد اکبراورزلفی بخاری کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ایک سو نوے ملین پائونڈ کرپشن کیس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے فرحت شہزادی، شہزاد اکبر اور زلفی بخاری کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ایک سو نوے ملین پائونڈ کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت میں ملزمان کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائی گئیں، عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ فرحت شہزادی کے پاکستانی، امریکی اور برطانوی کرنسی کے انتیس بنک اکائونٹس ہیں۔

احتساب عدالت نے فرحت شہزادی کی اسلام آباد اور لاہور میں زمینوں کو منجمد کرنے اور بائیس لگژری گاڑیاں ضبط کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے شہزاد اکبر کا لاہور میں کمرشل پلاٹ اور چوبیس بینک اکائونٹس منجمد کرنے اور زلفی بخاری کے تین بینک اکائونٹس کو بھی منجمد کرنے کی ہدایت جاری کردی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv