Social

ن لیگی سابق سینیٹراسلم بلیدی پر قاتلانہ حملہ، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا

تربت (نیوزڈیسک) تربت میں نامعلوم ملزمان نے ن لیگی رہنماء اسلم بلیدی پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں اسلم بلیدی شدید زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق تربت میں مسلم لیگ ن کے رہنماء سابق سینیٹر اسلم بلیدی پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلم بلیدی پر فائرنگ اس وقت کی گئی جب وہ تربت کے میر عیسیٰ قومی پارک میں چہل قدمی کر رہے تھے۔
فائرنگ کے واقعے میں اسلم بلیدی شدید زخمی ہوگئے، اسلم بلیدی کو فوری طور پر ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کیا گیا، ہسپتال ذرائع کے مطابق اسلم بلیدی کو چھ گولیاں لگی ہیں، جس کے باعث ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ اسلم بلیدی کو مزید علاج کیلئے کراچی منتقل کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ن لیگی رہنماء اسلم بلیدی سابق سینیٹر اور سابق وزیر زراعت بلوچستان بھی رہ چکے ہیں۔

یاد رہے گزشتہ روز راولپنڈی میں جے یو آئی ف کے امیدوار مولانا ریحان جمیل کو بھی نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا تھا۔ تھانہ نصیرآباد کی حدود میں این اے 46 کیلئے جے یو آئی (ف) کے امیدوار ریحان جمیل پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی تھی۔ جس کے بعد زخمی حالت میں انہیں پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv