Social

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں 6 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد (نیوزڈیسک) اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جن کی شدت ریکٹر سکیل پر6 ریکارڈ کی گئی ہے ۔ قومی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جمعرات کو دن 2 بجکر 20 منٹ پر6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔

زلزلے کا مرکزافغانستان میں ہندوکش کے علاقہ میں 213 کلومیٹرگہرائی میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکے گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور شمالی پنجاب کے علاقوں میں محسوس کیے گئے ہیں۔ دریں اثنا نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے صوبائی، علاقائی و ضلعی اداروں سے متعلقہ علاقوں میں زلزلے کے نقصانات / اثرات کے بارے میں معلومات طلب کی گئی ہیں ۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv