Social

نگران وزیراعظم عالمی اقتصادی فورم کے 54 ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے 15 تا 19 جنوری ڈیووس کا دورہ کرینگے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (نیوزڈیسک) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ عالمی اقتصادی فورم کے 54 ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے 15 سے 19 جنوری تک سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس کا دورہ کریں گے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعرات کو یہاں پریس بریفنگ میں بتایاکہ عالمی اقتصادی فورم عصری رجحانات اور چیلنجز، دنیا کو تشکیل دینے والی پیشرفت اور اجتماعی پالیسی ردعمل کو ترتیب دینے کے لیے حکومتی اور کارپوریٹ رہنمائوں کا سالانہ اجتماع ہے۔

اس سال کے اجلاس کا تھیم ری بلڈنگ ٹرسٹ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم تین اہم موضوعاتی تقریبات میں شرکت کریں گے جن میں عالمی تنازعات کے دور کو روکنا، عالمی نظام پر اعتماد بحال کرنا اور اقتصادی ٹوٹ پھوٹ کو روکنا شامل ہیں۔ وزیراعظم عالمی اقتصادی فورم میںٹریڈ ٹیک ٹریلین ڈالر پرامس کے موضوع پر کلیدی خطاب بھی کریں گے اور حکومتی اور کاروباری رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv