Social

بیرسٹر گوہر کے گھر چھاپے کا معاملہ، ایس ایچ او سمیت 5 افسران کو معطل کردیا گیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کے گھر پر چھاپے کے معاملے میں ایس ایچ او سمیت 5 افسران کو معطل کردیا گیا، آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے ڈی پی او سٹی کو انکوائری افسر مقرر کر کے تفصیلی رپورٹ 3 دن میں جمع کروانے کے احکامات جاری کردیئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر کے گھر پولیس کے چھاپے پر انکوائری عمل میں لائی گئی، آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کسی بھی پولیس افسر کے قصوروار ہونے پر محکمانہ کارروائی کی یقین دہانی کروائی۔
ترجمان نے کہا کہ مقامی پولیس ایک مخبر کی اطلاع پر اشتہاری کی تلاش میں ایف 7 پہنچی، مذکورہ گھر بیرسٹر گوہر کا ہے، یہ معلوم ہونے پر پولیس فوری واپس آگئی، تاہم بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ میں اپنے گھر پولیس جانے کی شکایت کی، جس پر چیف جسٹس پاکستان نے پولیس آفیسر کو طلب کیا اور معاملہ کی تحقیق کا حکم جاری کیا۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ میں بلے کے نشان سے متعلق کیس کی براہ راست سماعت میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے گھر پر چھاپے کا تذکرہ ہوا، یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب چیف جسٹس قاضی فائزعیسٰی کی سربراہی میں سماعت کرنے والے تین رکنی بینچ کے سامنے اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر خان نے بتایا کہ ابھی اطلاع ملی ہے کہ کچھ لوگ میرے گھر گئے ہیں، وہاں سے وہ سب کاغذات اٹھا کر لے گئے اور میرے بیٹے و بھتیجے کو بھی مارا ہے، میں جانا چاہ رہا ہوں۔

بتایا گیا ہے کہ اس پر چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’چوہدری صاحب اس طرح ہوا ہے تو نہیں ہونا چاہیئے، اس معاملے کو دیکھیں‘، جس کے جواب میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ’میں دیکھ لیتا ہوں‘ اس کے ساتھ ہی ایڈیشنل اٹارنی جنرل کمرہ عدالت سے روانہ ہوگئے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv