Social

پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ سے لیول پلیئنگ فیلڈ کی درخواست واپس لینے کے بعد ایک اور اہم فیصلہ پاک

پشاور (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ سے لیول پلیئنگ فیلڈ کی درخواست واپس لے لی۔جس کے بعد اب پی ٹی آئی نے پشاور ہائیکورٹ سے بھی الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کا کیس واپس لے لیا۔ پشاورہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی توہین عدالت کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا ۔
الیکشن کمیشن کیخلاف پی ٹی آئی کی توہین عدالت درخواست کی سماعت پشاور ہائیکورٹ میں ہوئی، درخواست پر سماعت جسٹس شکیل احمد اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل پشاور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت قاضی انور ایڈووکیٹ اور شاہ فیصل الیاس ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ پی ٹی آئی کے وکلا کا کہنا تھا پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی سرٹیفکیٹ ویب سائٹ پر شائع کرنے کا حکم دیا تھا تاہم نا تو پی ٹی آئی کو انتخابی نشان کا سرٹیفکیٹ جاری ہوا اور نا ہی الیکشن کمیشن نے یہ سرٹیفکیٹ ویب سائٹ پر جاری کیا۔

پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کیا۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ا؂ٓئی) نے انٹرا پارٹی انتخابات کے معاملے پر اور بلیکا نشان نہ دینے پر الیکشن کمیشن کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔پی ٹی آئی کا مؤقف ہے کہ الیکشن کمیشن نے عدالتی حکم کے باوجود پی ٹی آئی کا سرٹیفکیٹ ویب سائٹ پر جاری نہیں کیا، یہ اقدام توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے، چیف الیکشن کمشنر، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور اراکین کے خلاف کارروائی کی جائے۔
خیال رہے کہ گزشتہ سماعت میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کے الزامات مسترد کردیئے اور تحریک انصاف کی توہین عدالت کی درخواست جرمانے کے ساتھ خارج کرنے کی استدعا کی تھی، اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے توہین عدالت کیس میں اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا گیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv