
لاہور (نیوزڈیسک) ایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پرپاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے افواج پاکستان کوخوب سراہا جبکہ ’’آپریشن مرگ بار‘‘اور اس سے منسلک ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔پاک فوج کی جانب سے جوابی کارروائی کے بعد ’’آپریشن مرگ بار ‘‘سوشل میڈیا پرسب سے زیادہ زیربحث موضوع بنا رہا ۔
سوشل میڈیاصارفین نے سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان 1980سے 1988کی ایران عراق جنگ کے بعد ایران پرحملہ کرنے والی پہلی ریاست بن گئی ہے،ریاست نے عالمی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے اپنے دفاع کا حق استعمال کیا۔ایک صارف نے کہا کہ ایران نے معصوم بچے شہیدکیے جبکہ پاکستان نے دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا،ایک میزائل کے جواب میں پاکستان نے چار میزائل پھینکے۔کئی لوگوں نے حملے کو ہمسایہ ملک کی سالمیت کے لئے ضروری قرار دیا۔ میزائل حملے دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے ضروری اوریہ پاکستان اورایران دونوں کے مفاد میں تھے، دیگر نے لکھا کہ انہیں پاک فضائیہ کی قابلیت اور پروفیشنل ہونے پر فخرہے۔
Comments