Social

بانی پی ٹی آئی کا ایران بارے بیان غداری کے مترادف ہے،رانا ثناءاللہ

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر راناثناءاللہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ایران بارے بیان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اور بھارت سے چندہ لینے والے کو یہی بیان دینا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ بیان کوئی محبِ وطن پاکستانی نہیں صرف دہشتگردوں کا ترجمان ہی دے سکتا ہے۔
بانی پی ٹی آئی کا ایران سے متعلق بیان غداری کے مترادف ہے ۔ رانا ثنااللہ نے مطالبہ کیا کہ اس بیان پر 9 مئی کے مجرم کے خلاف پاکستان سے سنگین غداری کا مقدمہ درج ہونا چاہیے۔ یہ غدار پاکستان پر چار سال تک وزیراعظم مسلط رہا۔ عمران خان نے پاکستان پر حملے کی مذمت کرنے کے بجائے اس نے پاکستان کی خود مختاری کے حق پر سمجھوتا کرنے کا بیان دیا ہے، اسے پاکستانی بچوں کی شہادت کا غم نہیں، مگر دہشتگردوں کے مارے جانے کا غم ہے۔

دریں اثناءگفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ ہم آئندہ عام انتخابات میں سادہ اکثریت ٹارگٹ کررہے ہیں۔ سادہ اکثریت کیلئے 133 یا 134 نشستیں چاہیں، پنجاب سے 100 سے زائد نشستیں لینے کا ٹارگٹ ہے۔ سندھ اور خیبرپختونخوا سے بھی نشستیں ملیں گی اور بلوچستان سے بھی آٹھ دس نشستیں ملیں گی۔ انتخابات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے راناثناءاللہ کا کہنا تھا پاکستان مسلم لیگ ن لیگ کے منشور پر کام مکمل ہوچکا ہے، ایک دو دن میں اعلان کردیا جائے گا۔
ہم اپنے منشور میں عوام کویہ بتائیں گے کہ معاشی بحران سے کیسے نکلا جاسکتا ہے۔ ہمارے منشور میں ملک کے مسائل کو حل کرنے کیلئے لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے جس میں سب سے پہلے پاکستان کی معیشت کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہے اس کے علاوہ ملک میں سرمایہ کاری لانے کیلئے ساز گار ماحول کیلئے بھی اقدامات بارے عوام کو بتایا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی آج کل صرف ایک ہی سوچ ہے کہ پاکستان کو موجودہ بحران سے کیسے نکالا جائے ۔ ہم عوام کو اپنے معاشی روڈ میپ کے بارے میں آگاہ کرینگے ۔مسلم لیگ ن کی سیاست کا مقصد صرف پاکستان کی خدمت کرنا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv