Social

سائفر ٹرائل کالعدم، وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) بانی پی ٹی آئی کیخلاف جیل میں سائفر ٹرائل کالعدم قرار دینے کا معاملے پر وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔درخواست وکیل راجہ رضوان عباسی کے توسط سے دائر کی گئی ۔درخواست میں بانی پی ٹی آئی اور جج ابو الحسنات کو فریق بنایا گیا۔ڈی جی ایف آئی اے،آئی جی،ڈی سی اور چیف کمشنر اسلام آباد سمیت دیگر کو بھی فریق بنایا گیا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا 21 نومبر 2023 کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر ٹرائل کیلئے قائم خصوصی عدالت کو کالعدم قرار دیا۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ہائیکورٹ کے پاس خصوصی عدالت کی حیثیت ختم کرنے کا اختیار نہیں ہے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں جیل ٹرائل کا نوٹی فکیشن غیر قانونی قرار دے دیا تھا، عدالتی فیصلے میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس میں جیل ٹرائل کا 29 اگست کا نوٹی فکیشن غیر قانونی اور جیل ٹرائل کے خلاف عمران خان کی انٹراکورٹ اپیل منظور کرتے ہوئے29 اگست سے 15 نومبر تک ہونے والا سائفر کیس کا جیل ٹرائل کالعدم قرار دے دیا گیا تاہم آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے جج کی تعیناتی درست قرار دی گئی ہے، اس حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے سماعت مکمل ہونے کے بعد آج ہی فیصلہ محفوظ کیا تھا جو اب جاری کردیا گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ غیر معمولی حالات میں جیل کے اندر ٹرائل کیا جا سکتا ہے لیکن قانون کے تحت جیل ٹرائل اوپن یاان کیمرا ہوسکتا ہے اور 13نومبرکو کابینہ منظوری کے بعدجیل ٹرائل کے نوٹی فکیشن کاماضی پراطلاق نہیں ہوگا۔ بتایا گیا ہے کہ اس کیس میں عمران خان کی اپیل پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کیا تھا جہاں آج سابق وزیراعظم کے وکیل سلمان اکرم راجہ کے دلائل مکمل ہوئے جن کے بعد وفاق سے اٹارنی جنرل منصور اعوان اور ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے بھی اپنے دلائل مکمل کیے، جس پر عدالت نے عمران خان کی جیل ٹرائل کے خلاف انٹراکورٹ اپیل پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv