Social

ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی سروسز شدید متاثر

لاہور (نیوزڈیسک) ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی سروسز شدید متاثر، صارفین کو سوشل میڈیا ایپس تک رسائی میں شدید مشکلات کا سامنا۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں تمام سوشل میڈیا پلیٹ ویب سائٹس اور ایپس کی سروس متاثر ہوئی ہیں۔ ایک ماہ کے عرصے میں پاکستان میں تیاری مرتبہ سوشل میڈیا سروسز ڈاون ہوئیں۔ بتایا گیا ہے کہ یوٹیوب، ایکس، فیس بُک اور انسٹاگرام کی سروسز تعطل کا شکار ہیں۔

کراچی، اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے کئی شہروں میں ہفتے کی شب 7 بجے سے انٹرنیٹ صارفین کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ انٹرنیٹ بھی سست روی کا شکار ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ سوشل میڈیا صارفین جاننے کیلئے کوشاں ہیں کہ ایک ماہ کے دوران تیسری مرتبہ اچانک سوشل میڈیا سروسز کیوں ڈاون ہو گئیں۔



اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv