Social

بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے قریب سکیورٹی فورسز کا آپریشن۔ آئی ایس پی آر

راولپنڈی (نیوزڈیسک) صوبہ بلوچستان کے ضلع ژوب میں پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 22 جنوری 2024ء کو پاکستان افغان سرحد کے قریب ضلع ژوب کے سمبازہ سیکٹر میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، پاک فوج کے دستوں نے مؤثر طریقے سے فرار ہونے والے دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا، نتیجتاً 7 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آپریشن میں ہلاک ہونے والے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردانہ سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے قتل میں بھی سرگرم رہے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ پاک فوج کا ملک بھر میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کامیاب آپریشن جاری ہے، اسی سلسلے مین چند روز قبل سکیورٹی فورسز نے ضلع کیچ آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک کردیئے تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، اس آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر آئی ای ڈی سے حملہ کیا، آئی ای ڈی دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 5 سکیورٹی جوان دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوگئے، سکیورٹی فورسز نے مئوثر جوابی کاروائی میں 3 دہشت گردوں کا ہلاک کردیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv