Social

عدت کے دوران نکاح کیس،گواہان کے بیانات قلمبند نہ کرنے کے حکم میں 31جنوری تک توسیع

اسلام آباد(نیوزڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدت کے دوران نکاح کیس میں گواہان کے بیانات قلمبند کرنے سے روکنے سے متعلق حکم امتناع میں 31جنوری تک توسیع کر دی۔جمعرات کو عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کی، عمران خان کی جانب سے عثمان ریاض گل و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیاکہ سلمان اکرم راجا نہیں ہیں تو اس کیس کو اگلے ہفتے کیلئے رکھ لیتے ہیں جس پرخاور فرید مانیکا کے وکیل رضوان عباسی نے استدعا کی کہ اس پر حکم امتناع کو ختم کریں،حکم امتناع اگر ختم نہیں کیا جاتا تو سماعت (آج)جمعہ تک کے لیے ملتوی کریں۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے کہ کوئی جلدی نہیں، اگلے ہفتے تک لے جاتے ہیں۔

دریں اثناء عدالت نے رضوان عباسی کی حکم امتناع ختم کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سماعت 31جنوری تک ملتوی کردی۔یاد رہے کہ 16جنوری کو غیر شرعی نکاح کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کر دی گئی تھی۔19جنوری کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کو عمران خان اور بشری بی بی کی عدت کے دوران نکاح کیس میں گواہان کے بیانات قلمبند کرنے سے روکتے ہوئے خاور مانیکا کو 25جنوری کیلئے نوٹس جاری کردیا تھا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv