Social

ریٹائرڈ ججز کیخلاف کارروائی اور قاسم سوری کی رولنگ کے حق میں اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(نیوزڈیسک) مستعفی یا ریٹائرڈ ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی جاری رکھنے کیلئے وفاقی حکومت کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ آئندہ ہفتے حکومتی اپیل پر سماعت کرے گا۔

اسی طرح سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی رولنگ غیر آئینی قرار دینے کے خلاف نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ آئندہ ہفتہ نظر ثانی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ بنچ میں جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس اطہر من اللہ بھی شامل ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv