Social

سائفر کیس میں عمران خان کو سزا،شرجیل میمن کا پی ٹی آئی وکلا پر الزام

اسلام آباد (نیوزڈیسک) سائفر کیس میں پانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو 10,10 سال قید کی سزا سنادی گئی۔عدالتی فیصلے پر پاکستان پیپلز پارٹی کا بھی رد عمل سامنے آیا ہے۔ سینیئر پارٹی رہنما شرجیل میمن نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی راز کو اپنی ذات کے لیے قربان کرنے کی کوشش کی گئی۔
ماضی میں کسی حکمران نے اقتدار کے لیے قومی راز کو فاش نہیں کیا۔عمران خان نے پاکستان کو دنیا سے لڑانے کی کوشش کی۔عمران خان نے ہر چیز کو اپنی سیاست پہ قربان کر دیا۔عمران خان نے اقتدار کی لالچ میں سائفر کا ڈرامہ رچایا۔قومی راز کو اپنی ذات کے لیے قربان کرنے کی کوشش کی گئی۔شرجیل میمن نے یہ بھی کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے وکلا چاہتے تھے کہ عمران خان کو سزا ہو جائے۔

وکیل صبح وقت پر ہائی کورٹ پہنچ جاتے تو فیصلے میں تاخیر ہوتی۔اسی طرح لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ریاست کے سیکرٹس کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کیا جاسکتا،قانون اس معاملے پر حرکت میں آیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ عدالت نے کارروائی سب کے سامنے اوپن کی ہے ،یہ عدالتی فیصلہ ہے سب کو اس کا احترام کرنا چاہئے۔
عمران خان اب سب کے سامنے ایکسپوز ہوگئے ہیں۔موجودہ انتخابات میں اس فیصلے پر ہونے والے اثرات کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ اس فیصلے کے اثرات لازمی طوراس الیکشن میں پڑیں گے۔اور عوام کو اب پتہ لگ گیا ہے کہ عمران خان نے سائفر کو اپنی سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا ہے ۔ دولت و اقتدار کی ہوس آپ کو لے ڈوبتی ہے۔اقتدار صرف اللہ کی ذات کے پاس ہمیشہ رہنے والی چیز ہے۔
ہم سیاستدان اقتدار میں آنے کے بعداس چیز کو بھول جاتے ہیں ۔سائفر کی اہمیت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ میں روزانہ کی بنیاد پر سائفر آتے رہتے ہیں اور انہیں ایک فولڈر میں لگا کر وزیر خارجہ کو دکھایا جاتا ہے اس کے بعد اسے وزیراعظم کو بھجوادیا جاتاہے ۔وزیراعظم بھی اس کو دیکھنے کے بعد واپس وزارت خارجہ کو بھجوا دیتا ہے۔وزیراعظم ان کو اپنے پاس نہیں رکھ سکتے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv