Social

پنجاب حکومت کا 4 تعطیلات کا اعلان

لاہور (نیوزڈیسک) پنجاب حکومت کا 4 تعطیلات کا اعلان، صوبے بھر کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے 6 سے 9 فروری تک بند رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کی نگران حکومت نے عام انتخابات کے موقع پر صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے 4 روز کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب کی نگران کابینہ نے صوبے بھر کے نجی و سرکاری اسکول، کالجز اور جامعات 4 روز کیلئے 6 سے 9 فروری تک بند رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔
جبکہ 10 اور 11 فروری کو ہفتے اور اتوار کی ہفتہ وار تعطیلات ہوں گی۔ اس سے قبل بتایا جا رہا تھا کہ ملک بھر میں ہونے والے ائندہ عام انتخابات کے لیے تعلیمی اداروں میں 8 چھٹیوں کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کے موقع پر ملک بھر میں 8 فروری 2024ء کو پولنگ ہوگی، اس سے قبل 4 فروری کو اتوار کی ہفتہ وار چھٹی ہوگی اور 5 فروری کو کشمیر ڈے کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند رہیں گے جب کہ 6 سے 10 فروری تک طالب علموں کو عام انتخابات کی چھٹیاں دی جائیں گی، اس کے بعد 11 فروری کو پھر سے اتوار کی چھٹی ہے، یوں 8 تعطیلات کے بعد 12 فروری کو اسکول و کالجز اور یونیورسٹیوں میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا۔

تاہم اب پنجاب حکومت کی جانب سے 6 فروری سے 9 فروری تک تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ یوں پنجاب میں تعلیمی ادارے اب 9 روز کیلئے بند رہیں گے۔ صوبے کے زیادہ تر سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 3 اور 4 فروری کو ہفتے اور اتوار کی ہفتہ وار تعطیلات کے باعث، 5 فروری کو یوم کشمیر کے باعث، 6 سے 9 فروری تک صوبائی حکومت کی اعلان کردی تعطیلات کے باعث اور پھر 10 اور 11 فروری کو ہفتہ وار تعطیلات کے باعث بند رہیں گے۔ جبکہ دیگر صوبوں اور وفاقی حکومت کی جانب سے تاحال انتخابات کے باعث تعلیمی اداروں کیلئے تعطیلات کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv