Social

نوازشریف کو موقع دیا تو مری کے گھر گھر میں گیس پہنچائیں گے۔مریم نواز کا مری میں جلسے سے خطاب

مری(نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی حمایت پر آپ کی شکرگزار ہی نہیں مقروض بھی ہوگئی ہوں۔انہوں نے مری میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لوگ صبح سے نوازشریف کو دیکھنے کیلئے آئے ہوئے ہیں۔ مری ہر موسم میں سیاحوں کی میزبانی کرتا ہے۔ ترقی مری کا حق ہے، مری کو یہ حق مل کر رہے گا۔
پاکستان کی طرح مری میں بھی گھس بیٹھیے آگئے تھے۔ ٹمبر اور قبضہ مافیاز کو مری سے مار بھگانا ہے۔ ان لوگوں نے مری کی خوبصورتی خراب کر دی۔مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کو موقع دیا تو مری کے گھر گھر میں گیس پہنچائیں گے۔ فیصلہ کیا تھا کہ مری والوں کی دن رات خدمت کرکے مشکلیں آسان کریں گے۔ جانتی ہوں پہاڑوں سے اتر کر ہسپتال جانے میں کتنی مشکلات ہوتی ہیں۔

میری بیٹی کی طبیعت خراب ہوئی تو ریسکیو1122 کو بلایا۔ میں ریسکیو 1122میں ہسپتال گئی تاکہ لوگوں کی مشکلات دیکھ سکوں۔ گھر کی دہلیز پر صحت کی سہولت دیں گے، مری کو بہترین ہسپتال دیں گے۔مریم نواز نے کہا کہ چاہے کوئی بھی آفت آجائے، کبھی نوازشریف، شہبازشریف کو گھر بیٹھے دیکھا۔ نوازشریف، شہبازشریف آپ کے دکھ تکلیف میں ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ مجھے نکلا دیا اور اسکو لائے جس نے کہا ایک کروڑ نوکریاں دوں گا،وہ کٹے، مرغیاں اور انڈے کہاں گئے، کہا گیا 50 لاکھ گھر دیں گے، کسی کو ملا ہو تو بتائیں۔
مری میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے ساری زندگی کیلئے نکالنے والے آج خود استعفے دے کر گھر جا رہے ہیں۔ مری میرا دوسرا گھر ہے، جومجھے بہت پیارا لگتا ہے اورآپ سب سے بھی مجھے بے حد پیار ہے۔ میں کل مری پہنچا تو راستے میں بڑی ٹریفک تھی، سب سے پہلے ملک کی خوبصورت ترین میٹل روڈ بنی تو وہ راولپنڈی سے مری کی بنی۔بہت سالوں کے بعد مری کے عوام سے مخاطب ہوں، مجھے مری کے عوم سے دور کردیا گیا۔
میں دل سے کہہ رہا ہوں آپ سے مجھے بہت پیار ہے،1950 میں پیدا ہوا1956میں پہلی مرتبہ میں مری آیا۔ شدید سردی کے باوجود آپ لوگ یہاں موجود ہیں۔ افسوس ہے میرے جانے کے بعد اس ملک کو کیا ہوگیا، میں عوام کی خدمت کر رہا تھا، مزید کہا کہ میں نے ملک سے لوڈشیڈنگ ختم کی، بجلی سستی کی، عوام کیلئے موٹرویز بنائیں، سستی روٹی دی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv