Social

اوریا مقبول جان کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری، مقدمے کا ریکارڈ طلب

لاہور (نیوزڈیسک) لاہور کی سیشن کورٹ نے کالم نگار اور تجزیہ کار اوریا مقبول جان کی درخواست ضمانت پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای)کو نوٹس جاری کر کے ان کے خلاف مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا۔اوریا مقبول جان نے میاں علی اشفاق اور رانا معروف ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے بے بنیاد جواز بنا کر گرفتار کیا، ایف آئی اے نے اوریا مقبول جان کے خلاف ٹوئٹ کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا ۔

مزید کہا گیا ہے کہ مقدمے کے حقائق قانون کے برعکس ہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اوریا مقبول کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرے۔عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر کے اوریا مقبول جان کے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا اور وکلا کو بھی 3ستمبر کو دلائل کے لیے طلب کر لیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv