Social

راولپنڈی اور لاہور میں نو مئی مقدمات کی سماعت کرنے والے ججز تبدیل

لاہور (نیوزڈیسک) راولپنڈی اور لاہور میں نو مئی مقدمات کی سماعت کرنے والے ججز تبدیل کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی میں 9 مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے جج اعجاز آصف کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، انہیں فوری لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ملک اعجاز آصف کے خلاف پنجاب حکومت نے ریفرنس بھی دائر کیا تھا، اعجاز آصف نے بشریٰ بی بی کو 9 مئی کے 12 مقدمات سے ڈسچارج کیا تھا۔
بتایا گیا ہے کہ مئی کے کیسز کی سماعت کرنے والے لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد کو بھی عہدے ہٹا دیا گیا ہے، لاہور انہیں بھی ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، اسی طرح اے ٹی سی سرگودھا کے جج محمد عباس کو عہدے سے ہٹا کر لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی، انسداد دہشت گردی سرگودھا کی خصوصی عدالت کےجج نے حساس اداروں کی جانب سے مداخلت اور ہراساں کیے جانے پر لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو خط بھی لکھا تھا۔

پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک احمد بھچر نے دو روز قبل جج محمدعباس کی پر اسرار غیرحاضری پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ عدالتی اوقات میں جج محمد عباس کی عدم موجودگی پرسوال اُٹھتے ہیں، وہ ہمیشہ عدالت میں ہوتے تھے۔ بتایا جارہا ہے کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سرگودھا تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری و اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر، سابق ایم این ایز محمد احمد چھٹہ،بلال اعجاز، خواتین عالیہ حمزہ،صنم جاوید و کارکنان کے خلاف 9 مئی کے واقعات پر میانوالی میں درج تین مقدمات کی سماعت 5 ستمبر کرے گی جس میں ملزمان پیش ہونگے اور ان کی جانب سے دائر درخواستیں بریت پر بحث ہو گی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv