Social

نیا سسٹم ملک میں داخل، مون سون بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی

لاہور(نیوزڈیسک) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مون سون بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی کردی۔این ڈی ایم اے کے مطابق 2 سے 5 ستمبر تک راولپنڈی، اسلام آباد سمیت پوٹھوہار ریجن، لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ میں ہلکی بارش متوقع ہے۔خیبرپختونخوا ہ میں مالاکنڈ ، ہزارہ اور پشاور ڈویژن میں ہلکی سے تیزبارش ہوسکتی ہے۔

بلوچستان میں قلات ڈویژن ، کوئٹہ ، پشین اور کیرتھر اور کوہ سلیمان میں بھی مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔مون سون کے نئے اسپیل کے دوران شمالی سندھ میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق بارشیں اربن فلڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا باعث بن سکتی ہیں اور تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے اور حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv